ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا شیڈول سامنے آگیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا شیڈول سامنے آگیا
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا شیڈول سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا شیڈول سامنے آگیا، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ   کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے۔ایرانی صدر پیر کو وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کی طرف سے ایرانی مہمانوں کو ظہرانہ دیا جائے گا، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزراء ایرانی صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔پیر کی شام ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی صدر منگل کو لاہور جائیں گے، لاہور میں ایرانی صدر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے ایرانی صدر کو ظہرانہ دیا جائے گا۔منگل کو ہی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچیں گے، کراچی میں ایرانی صدر کی وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں ہوں گی۔

مزید :

قومی -