این اے119،پولنگ سٹیشن 171 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا

این اے119،پولنگ سٹیشن 171 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا
این اے119،پولنگ سٹیشن 171 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور  کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آپس میں جھگڑ پڑے۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق این اے119 کے پولنگ سٹیشن 171 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا ہوا،پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا اور تھانے منتقل کر دیا۔
تاہم نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم پولنگ سٹیشن نمبر 171لاہور کالج میں ہوا،کارکنان نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ کر گھسیٹا، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جھگڑا کرنے والے کارکنوں کو اپنے اپنے کیمپوں میں بھجوا دیا اور جھگڑا ختم کرو ا دیا۔