ضمنی انتخابات؛قومی اور صوبائی اسمبلی کے وہ حلقے جہاں  جے یو آئی نے بائیکاٹ کر رکھا ہے، جانیے 

ضمنی انتخابات؛قومی اور صوبائی اسمبلی کے وہ حلقے جہاں  جے یو آئی نے بائیکاٹ ...
ضمنی انتخابات؛قومی اور صوبائی اسمبلی کے وہ حلقے جہاں  جے یو آئی نے بائیکاٹ کر رکھا ہے، جانیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی  پاکستان آن لائن)ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کی 5نشستوں کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، تاہم جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست پر انتخابی عمل کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی50 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، تاہم جے یو آئی کی جانب سے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کیا گیا ہے،پی بی50 پر پشتونخوامیپ اور اےاین پی کے درمیان کانٹےکامقابلہ متوقع ہے،پشتونخوامیپ کے میروائس اچکزئی اور اےاین پی کےانجینئر زمرک مدمقابل ہیں۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 44 ون میں پولنگ کا عمل جاری ہے،الیکشن میں عدم دلچسپی کے باعث لوگ کام کاج میں مصروف ہیں،مولانا فضل الرحمان کے آبائی حلقہ کی سیٹ پر جے یو آئی نے آج بائیکاٹ کر رکھا ہے۔