تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چودھری شبیر گجر کو گرفتار کرلیا گیا

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چودھری شبیر گجر کو گرفتار کرلیا گیا
تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چودھری شبیر گجر کو گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سابق رکن پنجاب چودھری شبیر گجر کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق پی پی 164سے سنی اتحاد کونسل کےامیدوار چودھری یوسف میو نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ہمارے سابق ایم پی اے چودھری شبیر گجر کو گرفتار کرلیا،چودھری شبیر گجر کو ہلوکی پولیس سٹیشن منتقل کردیاگیا،چودھری یوسف میو کا مزید کہناتھا کہ پی پی 164میں پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم  دھاندلی کی چند شکایات سامنے آئی ہیں، دھاندلی کی شکایات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ،ان کا کہناتھا کہ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ پچھلے الیکشن سے بہتر رہنے کا امکان ہے ۔