اسلام آباد میں یادگارِ اقبال کہاں واقع ہے؟

اسلام آباد میں یادگارِ اقبال کہاں واقع ہے؟
اسلام آباد میں یادگارِ اقبال کہاں واقع ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )20 برس قبل شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور رومانیہ کے قومی شاعر میہائی ایمینیسکو (Mihai Eminescu) کی مشترکہ یادگار کا سنگِ بنیاد 15 جنوری 2004 کو پاکستان میں رومانیہ کے سفیر پروفیسر ڈاکٹر ایمل گیتلیسکو ( Ghitulescu Emil Dr. . Prof) نے رکھا تھا اور اس کا افتتاح 29 اپریل 2004 کو ہوا تھا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق 15 جنوری کو رومانیہ اپنا قومی ثقافتی دن مناتا ہے۔ 15 جنوری کا دن رومانیہ کے قومی شاعر میہائی ایمینیسکو کی سالگرہ کی مناسبت سے منتخب کیا گیا تھا۔ وہ 15 جنوری 1850 کو بوتوشانی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 15 جون 1889 کو دارالحکومت بخارسٹ (Bucharest) میں محض 39 برس کی عمر میں وفات پائی تھی۔20 فٹ بلند یادگار دارالحکومت اسلام آباد میں اپنی نوعیت کی پہلی شخصی یادگار ہے جسے اس وقت کے چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری کے تعاون سے معروف مصور اور آرٹسٹ جمال شاہ اور ان کی ٹیم کے زیرِ نگرانی کنکریٹ، کانسی، گرینائٹ اور سفید سنگ مرمر سے بنایا گیا تھا۔ سنگ مرمر سے بنی کھلی کتاب کے دو صفحات پر کانسی سے اقبال اور ایمینیسکو کی ابھری ہوئی شبیہہ بنائی گئی ہے۔یادگار کے افتتاح کے موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی نمائندگی ان کے پوتے ولید اقبال نے کی جبکہ میہائی ایمینیسکو کی نمائندگی پاکستان میں رومانیہ کے سفیر پروفیسر ڈاکٹر ایمل نے کی تھی جو خود بھی شاعر اور مصنف ہیں۔

مزید :

قومی -