امریکا میں ڈانس پارٹی پر فائرنگ: 2 افراد ہلاک، 6 زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

امریکا میں ڈانس پارٹی پر فائرنگ: 2 افراد ہلاک، 6 زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا ...
امریکا میں ڈانس پارٹی پر فائرنگ: 2 افراد ہلاک، 6 زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں ایک ڈانس پارٹی پر فائرنگ میں 2 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر میمفس میں جس تقریب پر فائرنگ کی گئی وہاں 300 کے قریب افراد موجود تھے۔ تقریب میں افراتفری مچ گئی اور شرکا خوفزدہ ہوکر ادھر ادھر بھاگنے لگے۔فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔