مسلم لیگ (ن )کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے: مریم نواز کا دعویٰ

 مسلم لیگ (ن )کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے: مریم نواز کا دعویٰ
 مسلم لیگ (ن )کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے: مریم نواز کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن )کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ مسلم لیگ (ن )کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

اپنے بیان میں ان کا کہناتھاکہ  ہمارا مشن نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھانا ہے، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن )عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا، پنجاب میں جلد لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ سکیم متعارف کروائیں گے۔