الیکشن کمیشن کافارم 45 پر پولنگ ایجنٹس کے پیشگی دستخط کا نوٹس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے لاہور سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 149 میں پریذائیڈنگ افسر کا پولنگ ایجنٹس سے فارم 45 پر پیشگی دستخط کرانے کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان ای سی پی کے مطابق الیکشن کمیشن نے فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس کے پیشگی دستخط کا سخت نوٹس لیا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی گئی تاکہ اس معاملہ پر کمیشن مزید قانونی کارروائی عمل میں لا سکے۔