برطانیہ نے 150 سال قبل گھانا سے لوٹے گئے سونے اور چاندی کے نوادرات واپس کر دیئے

برطانیہ نے 150 سال قبل گھانا سے لوٹے گئے سونے اور چاندی کے نوادرات واپس کر دیئے
برطانیہ نے 150 سال قبل گھانا سے لوٹے گئے سونے اور چاندی کے نوادرات واپس کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ نے 150 سال قبل گھانا کے شاہی دربارسے لوٹے گئے نادر و نایاب نوادرات 6 سال کے لیے بطور قرض واپس کردیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق گھانا سے 150 سال قبل لوٹے گئے زیورات، تلوار اور چاندی کی اشیاء سمیت 32 نوادرات برطانوی عجائب گھروں میں رکھے ہوئے تھے۔یہ نوادرات برطانوی فوجیوں نے 19 ویں صدی میں جنگ کے دوران گھانا کے بادشاہ سے لُوٹے گئے تھے اور اب وہ واپس بھی کیے جا رہے تھے تو صرف 6 سال کے لیے بطور قرض واپس کی گئی۔برطانوی عجائب گھر میں 15 اور وکٹوریہ اور البرٹ میوزیم میں 17 نوادرات رکھے ہوئے تھے تاہم اب یہ اشیا گھانا کے موجودہ بادشاہ تک پہنچ جائیں گی اور آئندہ ماہ سے نمائش کی جائے گی۔یاد رہے کہ نائیجیریا بھی 16 ویں سے 18 ویں صدی کی ہزاروں نوادرات کی واپسی کے لیے متحرک ہوگیا ہے جو اس وقت امریکا اور یورپ کے عجائب گھروں میں موجود ہیں۔