روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ: سعودی وفد کا کراچی ایئرپورٹ کا دورہ،لاؤنجز کا جائزہ لیا ،ٹیکنیکل ٹیم سے ملاقات

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ: سعودی وفد کا کراچی ایئرپورٹ کا دورہ،لاؤنجز کا جائزہ لیا ...
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ: سعودی وفد کا کراچی ایئرپورٹ کا دورہ،لاؤنجز کا جائزہ لیا ،ٹیکنیکل ٹیم سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ حوالے سے 2 رکنی سعودی وفد نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ کیا۔
نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق سعودی قونصلیٹ جنرل بھی دورہ کرنے والے 2 رکنی وفد کے ہمراہ تھے، قائم مقام ایئرپورٹ منیجر نے سعودی وفد کو بریفنگ دی، وفد نے ایئرپورٹ لاؤنجز کا جائزہ بھی لیا۔

ترجمان سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق سعودی وفد نے اے ایس ایف، ایف آئی اے، کسٹمز، سی اے اے انتظامیہ سمیت پراسیسنگ ضروریات اور طریقہ کار کے تعین کے لئے ٹیکنیکل ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ سعودی وفد کا دورہ حج زائرین کے لئے کراچی ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن سہولیات کو حتمی شکل دینے کی کوششوں کا حصہ ہے، جناح انٹرنیشنل میں لاؤنج/ ہال/ ٹرمینل حتمی طور پر مختص ہونے کے بعد وہاں سعودی اہلکار کاؤنٹرز اور آلات لگا سکیں گے۔
واضح رہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے ہی کامیابی سے نفاذ ہوچکا ہے۔