تیسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

تیسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
تیسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 179 رنز کا ہدف انیسویں اوور میں3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم روبنسن نے 28 ،ٹم سیفرٹ نے 21 ، فوکس کروفٹ 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مارک چیپمن نے42 گیندوں پر87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔  پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 اور نسیم شاہ نےایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے تھے۔ صائم ایوب،32، کپتان بابر اعظم 37، عثمان خان 4 اور شاداب خان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 20 رنز بنا کر ریٹائرڈہرٹ ہوئے۔ محمد عرفان 30 اور افتخار احمد2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈفی اور براسویل نے ایک ایک جبکہ ٹم سودھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو میں کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد عامر کو آج کے میچ کیلئے آرام دیا گیاہے۔فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ پر عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے باآسانی 7 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔ 

مزید :

کھیل -