کراچی: لانڈھی میں غیر ملکیوں پر حملے کے مبینہ سہولت کار کا پتا چل گیا

کراچی: لانڈھی میں غیر ملکیوں پر حملے کے مبینہ سہولت کار کا پتا چل گیا
کراچی: لانڈھی میں غیر ملکیوں پر حملے کے مبینہ سہولت کار کا پتا چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر دہشتگرد حملے کے مبینہ سہولت کار کا پتا لگالیا گیا۔

جیونیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ تفتیشی حکام نے مبینہ سہولت کار کا نام حاصل کرکے تلاش شروع کردی ہے۔اکرم نامی مبینہ سہولت کار نے دہشتگردوں کو حملے کے مقام پر پہنچانے میں مدد کی، اکرم  حملے کے مقام کے قریبی علاقے کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق اکرم نامی شخص کی تلاش میں شرافی گوٹھ میں بھی چھاپہ مارا گیا، ٹیکنیکل سپورٹ سے جاری تفتیش کے دوران مبینہ سہولت کاری کا انکشاف ہوا۔