اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدہ نہ ہونے کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیدیا

اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدہ نہ ہونے کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیدیا
اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدہ نہ ہونے کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ نہ ہونے کا مکمل ذمہ دار اسرائیل ہے۔ 

ترک میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل صرف یرغمالیوں کو رہا کروانا چاہتا ہے تاکہ غزہ میں جنگ جاری رکھ سکے۔ اسرائیلی فوج کو غزہ سے مکمل انخلا کرنا ہوگا۔ 
سربراہ حماس کا کہنا تھا کہ خطے میں حالیہ کشیدہ صورتحال کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔اسرائیل کا شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملہ ایران کی خود مختاری پر براہ راست حملہ تھا۔ترک صدر کی جانب سے حماس کو قومی تحریک آزادی ماننا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔