کویت نے غیرملکیوں سے متعلق قوانین میں ترمیم کا اعلان کر دیا

 کویت نے غیرملکیوں سے متعلق قوانین میں ترمیم کا اعلان کر دیا
 کویت نے غیرملکیوں سے متعلق قوانین میں ترمیم کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) کویت نے غیرملکیوں کو جاب آفر میں آسانی دینے کے لیے قوانین میں ترمیم کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ملک میں ورکرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کویتی حکومت کی طرف سے لیبر پرمٹ سسٹم اور ریکروٹمنٹ پالیسیوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کویت پبلک اتھارٹی آف مین پاور (پی اے ایم) کی طرف سے گزشتہ دنوں ورک پرمٹ سے متعلق قوانین میں ترامیم منظوری کر لی گئی ہیں جن کے تحت ایک طرف جاب آفر آسان بنائی گئی ہے اور دوسری طرف معاوضوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترمیم شدہ قوانین یکم جون 2024ء سے لاگو ہوں گے۔ 

مزید :

عرب دنیا -