یشمہ گل نے ہسپتال میں گزارے گئے دنوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں 

یشمہ گل نے ہسپتال میں گزارے گئے دنوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ...
یشمہ گل نے ہسپتال میں گزارے گئے دنوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ یشمہ گل نے بیماری کے دوران ہسپتال میں گزارے گئے دنوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

ڈیلی پاکستا ن گلوبل کے مطابق اداکارہ کی حالیہ دنوں ہسپتال میں سرجری ہوئی۔ صحت مندی کے بعد انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحت مندی کے لیے دعا کی۔
یشمہ گل نے اپنی پوسٹ میں خصوصی طور پر اداکارہ ہانیہ عامر کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ہانیہ عامر نے بیماری کے ان دنوں میں ان کی مسلسل دیکھ بھال کی۔پوسٹ میں شیئر کی گئی ایک تصویر میں بھی ہانیہ عامر کوہسپتال کے بستر پر یشمہ گل کے ساتھ سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یشمہ گل لکھتی ہیں کہ ”میں جانتی ہوں کہ میں یہ تصاویر تاخیر سے پوسٹ کر رہی ہوں تاہم میں مکمل صحت یابی کا انتظار کر رہی تھی۔میں بیان بھی نہیں کر سکتی کہ آپ لوگوں کی مدد اور دعاؤں کی وجہ سے میرا برا وقت کتنا آسانی سے کٹ گیا۔ تم اندر اور باہر سے بہت خوبصورت لوگ ہو، میں کبھی بھی آپ کااتنا شکریہ ادا نہیں کر سکتی، جتنی آپ نے میری دیکھ بھال کی۔“

مزید :

تفریح -