سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کردی 

 سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کردی 
 سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عمرہ ویزا اب تین ماہ کے لیے جاری کیا جا رہا ہے اور اس کی تین ماہ کی معیاد ویزے کے اجراء سے شروع ہو جائے گی۔ ان تین ماہ کے اندر عمرہ زائرین سعودی عرب چھوڑنے کے پابند ہوں گے۔
وزارت کی طرف سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ”عمرہ ویزے کی معیاد اس کے اجراء کی تاریخ سے تین ماہ ہے بشرطیکہ اس کی معیاد ہجری سال کے مطابق 15ذی قعدہ کے بعد ختم نہ ہو۔“رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے ہر سال حج سیزن کے پیش نظر عمرہ ویزوں کی معیاد 15ذی قعدہ تک رکھنے کی منظوری دی ہے۔ قبل ازیں عمرہ سیزن 29ذی قعدہ کو ختم ہوتا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -