ضمنی انتخابات، پی پی 32 گجرات کا مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا

ضمنی انتخابات، پی پی 32 گجرات کا مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا
ضمنی انتخابات، پی پی 32 گجرات کا مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-32 میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ 

گجرات کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ق) کے 28 سالہ امیدوار چوہدری موسی الہٰی نے حلقے میں ناقابل شکست رہنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو بڑے مارجن سے شکست دے دی ۔چوہدری پرویز الہٰی کے بھیتجے موسیٰ الہٰی نے63 ہزار 536 ووٹ لے کر اپنے چچا کو 45 ہزار 209 ووٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجےکے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو 18 ہزار 327 ووٹ ملے، مسلم لیگ(ق) کے کارکن گجرات میں نعرے لگاتے سڑکوں پر آگئے اور جیت کا جشن بھرپور انداز میں منایا۔

موسی الہٰی اس سے قبل 8 فروری کو منعقدہ عام انتخاب میں این اے-62 سے 26 ہزار 797 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ پرویز الہٰی اس حلقے سے 9 مرتبہ الیکشن لڑ کر ناقابل شکست تھے۔