کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بم دھماکہ اور فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بم دھماکہ اور فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بم دھماکہ اور فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں بم دھماکے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔دنیا نیوز کے مطابق سریاب روڈ موسیٰ کالونی کے قریب ایف سی کے قافلے کے نزدیک دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے نزدیک کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ زخمیوں میں 5 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں. پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔ دھماکے میں تمام سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔ دوسری جانب سریاب روڈ اور مستونگ روڈ پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں بھی دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں ہیں۔

مزید : کوئٹہ /Headlines