سٹیج پر کام سے انکارپر اداکارہ پر مبینہ تشدد، بال کاٹ دیئے

سٹیج پر کام سے انکارپر اداکارہ پر مبینہ تشدد، بال کاٹ دیئے
سٹیج پر کام سے انکارپر اداکارہ پر مبینہ تشدد، بال کاٹ دیئے

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں پروڈیوسر کے ساتھ تھیٹرز میں کام کرنے سے انکار پر اداکارہ پر مبینہ تشدد کیا گیا اور اس کے بال کاٹ دیئے۔ اداکارہ اور ڈانسر صاحبہ ملتانی کے مطابق وہ عید کے دن ڈرامہ کرنے تھیٹر پہنچی تو مکی قریشی نامی شخص نے ا پنے ساتھیوں کے ہمراہ اسے اغواکرنے کی کوشش کی مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا اور بال کاٹ دیئے۔ صاحبہ ملتانی نے الزام عائد کیا کہ واقعے کے پیچھے زاہد نون کا ہاتھ ہے کیونکہ اس نے عید پر ان کے ڈرامے میں کام سے انکار کیا تھا۔صاحبہ ملتانی کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دینے کے باوجود اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ ایس پی سٹی میاں جاوید نے جیونیوز کو بتایا کہ اب تک اداکارہ کی جانب سے کوئی درخواست نہیں ملی ہے، جیسے ہی درخواست ملے گی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید : انسانی حقوق