کراچی :فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،2 لاشیں برآمد،متعدد زخمی

کراچی :فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،2 لاشیں برآمد،متعدد زخمی
کراچی :فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،2 لاشیں برآمد،متعدد زخمی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عید کے روز بھی پ±رتشدد کارروائیاں جاری رہیں، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔اورنگی ٹاو¿ن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ پہلوان گوٹھ میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ سہراب گوٹھ اور گلشن اقبال سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لانڈھی میں دو گروہوں کے درمیان تصادم میں چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ کورنگی صنعتی ایریا اور میمن گوٹھ میں بھی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ لانڈھی کی مظفر آباد کالونی میں ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

مزید : کراچی