"مخصوص فرقے کے لوگوں کا قتل پاکستان توڑنے کی سازش ہے"

"مخصوص فرقے کے لوگوں کا قتل پاکستان توڑنے کی سازش ہے"

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص فرقے کے لوگوں کو بسوں سے اتار کر قتل کرنے والے پاکستان توڑنے کی سازش کر رہے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو بسوں سے اتار کر انہیں شناخت کرکے قتل کیا جا رہا ہے، یہ ظلم ہے اور پاکستان سے دشمنی ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جو لوگ ہندوﺅں، عیسائیوں یا دیگر غیر مسلموں کو پاکستان چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں وہ ان غیر مسلموں پر نہیں بلکہ پاکستان اور قائد اعظم کی تعلیمات پر ظلم کر رہے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -