پانچ افراد نے حجام کی آنکھیں نکال دیں، ناک اور کان کاٹ دئیے

پانچ افراد نے حجام کی آنکھیں نکال دیں، ناک اور کان کاٹ دئیے
پانچ افراد نے حجام کی آنکھیں نکال دیں، ناک اور کان کاٹ دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیپالپور (مانیٹرنگ ڈیسک)پانچ افراد نے حجام کی آنکھیں نکال دیں، ناک اور کان کاٹ دئیے، ملزمان یوسف کو کھیتوں میں پھینک کرفرار ہوگئے۔نواحی گاو¿ں مرزا پور کے محنت کش محمد یوسف حجام اپنے گھر میں موجود تھا کہ گاو¿ں کی ایک عورت نسیم بی بی یوسف کو گھر سے بلا کر قریبی کھیتوں میں لے گئی وہاں پر موجود ذمیندار میاں خان نے اپنے پانچ ساتھیوں سمیت یوسف کو پکڑلیا۔ میاں خان زمیندار کو شک تھا کہ یوسف کے اس کی بیٹی مختار بی بی سے ناجائز تعلقات ہیں جس پر چھریوں کے وار کرکے یوسف کی دونوں آنکھیں نکال دی جبکہ زبان، ناک بھی کاٹ دی اور کھیتوں میں پھیک کر فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی پولیس اور ڈی ایس پی دیپالپور افضل بھٹی ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ محمد یوسف کی حالت نازک ہونے پر تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے اس کو جناح ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے دیپالپور میں تشدد کا شکار ہونےو الے حجام کے علاج معالجے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق نے ہدایات جاری کی ہیں کہ متاثرہ شخص کو بہتر علاج کے لئے ہر سہولت دی جائے اور اگر ضرورت پڑے تو مضروب کو لاہور بڑے ہسپتال منتقل کر دیا جائے۔

مزید :

انسانی حقوق -