عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششوں پر ہم ساتھ ہیں:شہباز شریف

عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششوں پر ہم ساتھ ہیں:شہباز شریف
 عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششوں پر ہم ساتھ ہیں:شہباز شریف

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کہتے ہیں عوامی مسائل کے حل کیلئے وہ وزیراعظم کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹیلی فون کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارک باد دی۔ وزیراعظم نے شہبازشریف کے لیے نیک تمناو¿ں کااظہار کیا۔ اس موقع پر ملکی حالات، عوام کو درپیش مسائل، پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا وفاقی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کرے تو صوبائی حکومت وزیراعظم کا ساتھ دے گی۔ وزیراعظم نے شہباز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔

مزید : لاہور