پاکستان ڈٹ جائے امریکا مدد کو تیار ہے:ہاورڈ برمن

پاکستان ڈٹ جائے امریکا مدد کو تیار ہے:ہاورڈ برمن
پاکستان ڈٹ جائے امریکا مدد کو تیار ہے:ہاورڈ برمن

  

لانس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے رکن ہاورڈ برمن کا کہنا ہے۔کامرہ جیسے حملے کرکے دہشت گرد پاکستانی فوج کو ناکام بنا نا چاہتے ہیں۔ دہشت گرد پاکستان جیسے اہم ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔لاس اینجلس میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان نمائندگان کے خارجہ امور کمیٹی کے رکن ہاورڈ برمن نے کہاکہ ہمیں دہشت گردوں کے خلاف حکومتی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے جو حکومت اور فوج کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے پاکستان کو بھی اس قسم کے حملوں کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے۔

مزید : بین الاقوامی