عوام کے پیپلز پارٹی سے عشق کوکو ئی شکست نہیں دے سکتا : وزیراعظم

عوام کے پیپلز پارٹی سے عشق کوکو ئی شکست نہیں دے سکتا : وزیراعظم
عوام کے پیپلز پارٹی سے عشق کوکو ئی شکست نہیں دے سکتا : وزیراعظم

  

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ عوام کو پیپلز پارٹی سے عشق ہے اورانتخابات میں دودھ کا دووھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔وزیراعظم نے گوجر خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن اب زیادہ دور نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی پورے پاکستان کے اعتماد پر پورا اُترے گی۔ عوام کو پیپلز پارٹی سے عشق ہے جسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔اُنہوں نے کہا کہ ایک آمر نے عوامی اختیارات غضب کر رکھے تھے۔بے نظیر بھٹو نے جان کا نذارنہ دیا لیکن آمر کے آگے سر نہیں جھکایا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں