شام میں داعش کے پچاس ہزار جنگجو موجود ہیں ٗانسانی حقوق کی تنظیم

شام میں داعش کے پچاس ہزار جنگجو موجود ہیں ٗانسانی حقوق کی تنظیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیروت(این این آئی) شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی ایک این جی او نے دعوی ٰکیا ہے کہ شام میں داعش کے پچاس ہزار جنگجو موجود ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے کام کرنے والی این جی او نے بتایا کہ داعش نے صرف پچھلے مہینے چھ ہزار عسکریت پسندوں کو بھرتی کیا۔شام میں رضاکاروں، ڈاکراوں اور وکلا کی معلومات پر انحصار کرنے والی این جی او کا کہنا ہے کہ جولائی میں اب تک سب سے زیادہ بھرتیاں ہوئیں۔این جی او کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کے مطابق شام میں داعش کے جنگجوؤں کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے جن میں سے 20 ہزار کا تعلق شام سے نہیں۔انہوں نے بتایا کہ 2013شام میں ابھرنے والے گروپ نے جولائی میں چھ ہزار سے زیادہ بھرتیاں کیں، جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

مزید :

عالمی منظر -