ویتنام میں دو نائیجیرین شہریوں میں ایبولا وائرس کی موجودگی کی اطلاعات

ویتنام میں دو نائیجیرین شہریوں میں ایبولا وائرس کی موجودگی کی اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنوئی(اے پی پی) ویتنام میں پہنچنے والے دو نائیجیرین شہریوں میں ایبولا وائرس کی موجودگی کی تحقیق کے لئے انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ ویتنام کی وزارت صحت کے مطابق نائیجیرین جوڑا ہوچی منہ شہر میں بذریعہ ہوائی جہاز قطر سے ہوتا ہوا پہنچا اور ان کو زکام لاحق ہوگیا تھا جس پر انہیں فوری طور پر ٹراپیکل ڈیزیز سنٹر میں الگ تھلگ رکھ کر ان کے خون کے تجزیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے ہوائی جہاز میں ان کے قریب بیٹھنے والے دوسرے مسافروں کو بھی طبی تجزیوں کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -