ملائیشین طیارے کے ملبے کے مل جانے کی امید ہے‘ٹونی ایبٹ

ملائیشین طیارے کے ملبے کے مل جانے کی امید ہے‘ٹونی ایبٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(اے پی پی) آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے ایک بار پھر لاپتہ ملائیشین طیارے کے ملبے کے مل جانے کی امید ظاہر کی ہے۔ بدھ کو آسٹریلوی وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلائیٹ ایم ایچ 370 کی سمندر کی تہہ میں تلاش کا نیا کام شروع کردیا گیا ہے اور اس بات کی امید ہے کہ اس مرتبہ طیارے کے ملبے کا سراغ مل جائے۔ انہوں نے بتایا کہ سمندر کی تہہ کے 60 ہزار کلومیٹر رقبے جو کہ آسٹریلیا کے مغربی ساحل سے دور واقع ہے میں طیارے کی تلاش کا کام تکنیکی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے اگر طیارہ یہاں گرا تھا تو امکان ہے کہ اس کا سراغ مل جائے گا۔ یاد رہے کہ ملائیشیا سے بیجنگ کے لئے روانہ ہونے والا یہ مسافر طیارہ پرواز کے 4 گھنٹے بعد 8مارچ کو لاپتہ ہوگیا تھا اس پر 239افراد سوار تھے۔

مزید :

عالمی منظر -