داعش نے جاپانی کے اغوا کی ذمہ داری قبول کر لی

داعش نے جاپانی کے اغوا کی ذمہ داری قبول کر لی

  

بغداد(ثناءنیوز)داعش نے یو ٹیوب پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں شام میں لاپتا ہونے والے جاپانی باشندے کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جاپان داعش کی جانب سے شمالی شام سے اغوا کئے جانے والے جاپانی شہری کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔یو ٹیوب پر جاری ویڈیو پیغام میں دیکھا جا سکتا ہے کہ "ٹی شرٹ پہنے ہوئے ایک شخص زمین پر لیٹا ہوا ہے اور کچھ نامعلوم افراد اس سے سوالات کر رہے ہیں۔وہ شخص جواب میں بتاتا ہے کہ اس کا نام ہارونا یوکاوا ہے اور وہ صحافی بھی ہے اور ڈاکٹر بھی۔"یہ نام ایک بزعم خود پرائیویٹ سیکیورٹی اور کرائے کے سپاہی فراہم کرنے والی فرم کے سربراہ کے نام سے ملتا جلتا ہے۔شامی صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خلاف 2011 میں شروع ہونے والی اس خانہ جنگی میں 170000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -