میرا کراچی میں ڈرامہ سیریل”قسمت “کی ریکارڈنگ میں مصروف

میرا کراچی میں ڈرامہ سیریل”قسمت “کی ریکارڈنگ میں مصروف
میرا کراچی میں ڈرامہ سیریل”قسمت “کی ریکارڈنگ میں مصروف
کیپشن: 1

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی بین الاقوامی شہرت کی حامل اداکارہ و ماڈل میرا ان دنوں کراچی میں بنای جانے والی نجی چینل کی ڈرامہ سیریل”قسمت“کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ میں ماہ رواں کے آکر میں لاہور واپس آﺅں گی۔تھیٹر میں کام کا تجربہ زبردست رہا مستقل میں ملتان میں پیش کئے جانے والے ڈرامہ میں پرفارم کرنے کا ارادہ ہے ۔ایک سوال کے جواب میں میرا نے بتایا کہ ”ہم سب امید سے ہیں“کا بہت رسپانس مل رہا ہے میری خواہش ہے کہ اس میں کام جاری رکھوں۔میرے پرستار جانتے ہیں کہ میں نے ہمیشہ ذرا ہٹ کر کام کیا ہے میں دوسروں کی طرح روائتی ڈگر پر چلنا پسند نہیں کرتی ہوں۔مجھے معلوم ہے کہ دشمن اور حاسد میرے خلاف ہر وقت جھوٹے اور بے بنیا پراپیگنڈہ میں مصروف رہتے ہیں لیکن مجھے ان کی باتوں کی ذرّہ برابر بھی پرواہ نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -