رواں برس افغانستان میں منشیات کی ریکارڈ پیداوار کا خدشہ ہے ‘ ویکتوایوانوف

رواں برس افغانستان میں منشیات کی ریکارڈ پیداوار کا خدشہ ہے ‘ ویکتوایوانوف

  

ماسکو(اے پی پی) روس کے ادارہ برائے انسداد منشیات کے سربراہ ویکتوایوانوف نے رواں برس افغانستان میں منشیات کی ریکارڈ پیداوار کا خدشہ ظاہرکیا ہے ۔ روسی میڈیا کے مطابق ویکتوایوانو نے بتایا کہ اس سال افغانستان میں پوست کے کھیتوں کا رقبہ بڑھ کر ڈھائی لاکھ ہیکٹر ہوگیا ہے اور یہ مقدار 700 سے 800ٹن ہیروئن کی پیداوار کے لئے کافی ہے ۔ گزشتہ 10 سال کے دوران روس میں منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو سزا دی گئی ہے جن کا تعلق 52ہزار مجرم گروہوں سے تھا۔ واضح رہے کہ روس کے تقریباً 8 ملین شہری منشیات کے عادی ہیں ان میں سے ڈیڑھ ملین افراد افغان ساخت کی ہیروئن استعمال کرتے ہیں اور ہر سال روس میں 70ہزار افراد اس لعنت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -