عمران خان کی سول نا فرمانی کی تحریک درست فیصلہ نہیں ،شوبز حلقے

عمران خان کی سول نا فرمانی کی تحریک درست فیصلہ نہیں ،شوبز حلقے
عمران خان کی سول نا فرمانی کی تحریک درست فیصلہ نہیں ،شوبز حلقے
کیپشن: 1

  

                                                               لاہور(فلم رپورٹر) عمران خان کی طرف سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے فنکاروں کی اکثریت نے کہا ہے عمران خان ملک کو پتھر کے دور لے جانا چاہتے ہیں ۔وہ یہ سب کچھ اقتدار کے لئے کررہے ہیں انہیں اس ملک اور عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے ، اس کے ساتھ دھرنے اور مارچ کی سیاست کی جارہی ہے، اپنی بات منوانے کے لئے اور راستہ بھی اختیار کیا جاسکتا ہے ۔سول نافرمانی کے اعلان کے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔اداکار ہ میگھانے کہا کہ اس اعلان سے ملک میں بغاوت ہوسکتی ہے کیونکہ جب ایک لیڈر عوام کو ایسی باتوں پر اکسائے گا تو پیچھے کیا رہ جاتا ہے۔میلوڈی کوئین آف ایشیاءپرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے کہا لیڈر کبھی بھی ایسے فیصلے نہیں کرتے جو ملک اور عوام کے خلاف ہوں لیکن اپنے فائدے کے لئے عمران خان نے سول نافرمانی کا بھی اعلان کردیا ہے کیونکہ انہیں اور کچھ تو نظر نہیں آرہا۔ اداکارہ صائمہ خان اورسنہری خان نے کہا کہ عمران خان لیڈر نہیں ہیں ۔مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ کون لوگ ان کے ساتھ ہیں ۔ وہ مختلف نعرے لگا کر عوام کے بے وقوف بنا رہے ہیں۔پروڈیوسر ارشد چوہدری نے کہا کہ ملک میں اس طرح تبدیلی نہیں آتی، سول نافرمانی بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہے۔اداکار آصف اقبال نے کہا مارچ کی ناکامی نے عمران کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے وہ اپنی ساکھ بچانے کے لئے اب بہانے کرر ہے ہیں۔اداکارہ ظفری خان نے کہا عمران خان کے اعلان سے ملک میں مزید انتشار پھیلے گا۔اداکارہ و پرفارمر خوشبونے کہا کہ عمران خان کو پختہ فیصلے کرنے چاہیئں سول نافرمانی کے اعلان سے عوام کے لئے ہی مسائل پیدا ہوں گے ۔

مزید :

کلچر -