فلم”کمبخت“مکمل نومبر میں عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

فلم”کمبخت“مکمل نومبر میں عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ حمزہ علی عباسی اپنی فلم ”کمبخت“ نومبر میں ریلیز کریں گے ۔ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن نوے فیصد مکمل ہوگئی ہے جبکہ اس کا دیگر تکنیکی کام پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔فلم کا ٹریلر بھی آزمائشی بنیادوں پر ریلیز کیا گیا ہے ۔ حمزہ علی عباسی نے دو سال پہلے بطورڈائریکٹر فلم شروع کی تھی جس میں ان کے علاوہ شفقت چیمہ، ہمایوں سعید، شہریار منور، سوہائے علی آبڑو اور صبا قمر شامل ہیں جن پر آئٹم سانگ شوٹ کیا گیا ہے ۔حمزہ علی عباسی نے سوشل سائٹ پر پرستاروں کو پیغام دیا ہے کہ ان کا انتظار جلد ہی ختم ہونے والا ہے۔

مزید :

کلچر -