پاکستانی گلوکار امریکہ میں ”جشن آزادی“ منانے میں مصروف

پاکستانی گلوکار امریکہ میں ”جشن آزادی“ منانے میں مصروف

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستانی گلوکار امریکہ میں ”جشن آزادی“ منانے میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق متعدد پاکستانی گلوکار ان دنوں امریکہ کے مختلف شہروں میں پاکستان کی یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات میں فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ان گلوکاروں میں شازیہ منظور،ملکو ،راگا بوائز اور رحیم شاہ شامل ہیں۔ جواد احمد بھی آئندہ ہفتے دوبارہ امریکہ جارہے ہیں جہاں سے وہ ایک ہفتہ پہلے ہی واپس آئے تھے۔

مزید :

کلچر -