دنیا بھر میں غیرقانونی مارے گئے ہاتھیوں کی تعداد میں اضافہ ‘ماہرین

دنیا بھر میں غیرقانونی مارے گئے ہاتھیوں کی تعداد میں اضافہ ‘ماہرین

  

ماسکو(اے پی پی) دنیا میں غیرقانونی شکار کے نتیجے میں مارے گئے ہاتھیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 2010ءسے 2012ءتک دنیا کے مختلف ممالک میں تقریباً ایک لاکھ ہاتھی ناجائز شکار کے نتیجے میں مارے گئے تھے اوریہ تعداد ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ تعداد ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین اور دوسرے ایشیائی ممالک میں ہاتھی دانت کی مانگ میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور خطرہ ہے کہ افریقہ کے ہاتھی صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -