ارجنٹائن‘ ٹریفک حادثے میں3 ہلاک

ارجنٹائن‘ ٹریفک حادثے میں3 ہلاک

  

بیونس آئرس ۔ 20 اگست (اے پی پی) ارجنٹائن میں ٹریفک حادثے میں 2 بچوں سمیت پوپ فرانس کے 3 رشتہ دار ہلاک ہوگئے جبکہ چوتھے کی حالت تشویشناک ہے ۔ ویٹی کن اورمقامی حکام نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پوپ فرانس کے بھائی کا 38 سالہ بیٹا اپنی فیملی کے ہمراہ وسطی صوبہ کورڈوبا کی ہائی وے پر جارہا تھاکہ ان کی کار آگے جانے والی ٹرک میں جاگھسی جس کے نتیجے میں پوپ کے بھتیجے کی اہلیہ اور دو بچے ہلاک ہوگئے جب کہ ان کا بھتیجا شدید زخمی ہوگیا ۔ ویٹی کن کے ترجمان کے مطابق پوپ کو اس حادثے کے بارے میں آگاہ کردیاگیا ہے جس پر انہوں نے شدید غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -