آفرین کا سکرپٹ پسند نہ آنے پر دو فلموں میں کام کرنے سے انکار

آفرین کا سکرپٹ پسند نہ آنے پر دو فلموں میں کام کرنے سے انکار
 آفرین کا سکرپٹ پسند نہ آنے پر دو فلموں میں کام کرنے سے انکار
کیپشن: 1

  

لاہور(فلمرپورٹر)اداکارہ آفرین نے سکرپٹ پسند نہ آنے پر دو فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا ۔آفرین نے ”پاکستان“ کو بتایا کہ مجھے حال ہی میںدو پنجابی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن جب میں نے پروڈیوسر سے کہانی اور اپنے کردار کی تفصیل طلب کی تو انہوں نے سکرپٹ دینے کی بجائے زبانی کہانی سنائی جو مجھے بلکل پسند نہ آئی کیونکہ اس میں کچھ بھی نیا نہیں تھا۔ایک سوال کے جواب میں آفرین نے کہا کہ ہمارے پروڈیوسرز تبدیلی کی بات تو کرت ہیں لیکن ابھی تک وہ سکرپٹ بہتر نہیں کرسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ میری دو فلمیں زیر تکمیل ہیں جبکہ ان دنوں میں محفل تھیٹر کے ڈرامے میں کام کررہی ہوں۔

مزید :

کلچر -