اداکارہ اشنی شاہ ٹیلی فلم میں تین مختلف مختلف کرداروں کے لئے کاسٹ
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ اشنی شاہ ٹیلی فلم میں تین مختلف طرح کے کردار کریں گی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ انہیں ڈائریکٹر انجلین ملک نے اپنی ٹیلی فلم میں کاسٹ کیا ہے جس میں وہ اپنی عمر سے بڑے تین کردار کریں گی۔ اس بارے میں اشنی شاہ کا کہنا ہے کہ میرے لئے یہ کردار چیلنج ہے کیونکہ اکثر لوگ مجھ پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ میں صرف گلیمرس کردار ہی کرتی ہوں۔یہ ٹیلی فلم کرنے کے بعد اس الزام کی چھاپ اتر جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہان دنوں میں دو سیریلز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں۔