ہدایتکار جرار رضوی نے نئی فلم ”بارود کی منڈی“ کا آغاز کردیا

ہدایتکار جرار رضوی نے نئی فلم ”بارود کی منڈی“ کا آغاز کردیا

  

لاہور(آن لائن) ہدایتکار جرار رضوی نے نئی فلم ”بارود کی منڈی“ کی شوٹنگ شروع کردی۔ فلم کی شوٹنگ گذشتہ روز معروف اداکارہ نشو کے گھر پر ہوئی جس میں اداکارہ دردانہ رحمن‘ عالم خان‘ رائنہ‘ مہر اختر اور سہراب علی خان نے اپنا کام عکس بند کروایا۔ فلم کے کیمرہ مین اقبال شاہ‘ مصنف طارق ساحل جبکہ فلم کا میوزک ظہیر مختار نے ترتیب دیا ہے۔ فلمساز و ہدایتکار جرار رضوی نے بتایا کہ فلم بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔

مزید :

کلچر -