نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے منصوبوں کے لئے 15کروڑ کے فنڈز جاری

نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے منصوبوں کے لئے 15کروڑ کے فنڈز جاری

  

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے مختلف منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 14 کروڑ 80 لاکھ 32 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال 2014-15ءمیں اس شعبہ کے لئے ایک ارب 7 کروڑ 13 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے خضدار میں ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے لئے 33 لاکھ روپے، تربت میں لائیو اسٹاک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے لئے 42 لاکھ روپے، اسلام آباد میں ہائی بریڈ سیڈ پروڈکشن کے لئے 95 لاکھ روپے، پاک چائنہ کوآپریشن ایگریکلچر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے لئے 60 لاکھ روپے، ریسرچ اینڈ ایگریکلچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 6 کروڑ 57 لاکھ روپے سمیت مختلف منصوبوں کے لئے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف اداروں کو ترقیاتی فنڈز جاری کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -