مالی سال 2013-14ءمیںاو جی ڈی سی ایل کے منافع میں 36 فیصدکا اضافہ

مالی سال 2013-14ءمیںاو جی ڈی سی ایل کے منافع میں 36 فیصدکا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے خالص منافع میں 36 فیصدکا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور دوران سال کمپنی نے 124 ارب روپے کا منافع حاصل کیا۔ او جی ڈی سی ایل بورڈ کے چیئرمین زاہد مظفر نے کہا ہے کہ دوران سال کمپنی نے بہترین مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ تیل وگیس کے نئے ذخائر کی تلاش اور پیداوار میں اضافہ کےلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے گئے جس سے کمپنی کی آمدنی مالی سال 2012-13ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران 36 فیصد تک بڑھ گئی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے اپنی پیداوار کو بڑھا کر کروڈ آئل کی پیداوار 41 ہزار 330 بیرل اور گیس کی پیداوار 1173 ملین کیوبک فٹ یومیہ تک بڑھائی ہے جبکہ اس سے پچھلے سال تیل کی پیداوار 40 ہزار 101 بیرل اور گیس کی پیداوار 1108 ملین کیوبک فٹ یومیہ تھی جبکہ ایل پی جی کی یومیہ پیداوار میں بھی 25 ٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے جاری کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کے سیلز ریونیو میں 15.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو 223.365 ارب روپے سے بڑھ کر 257.014 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013-14ءکے دوران کمپنی کے خالص منافع میں 35.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال 2012-13ءکے دوران کمپنی کو 91.273 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا تھا جو گزشتہ سال کے اختتام تک 123.915 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ اس طرح کمپنی کی فی شیئر آمدنی 28.81 روپے تک بڑھ گئی۔

مزید :

کامرس -