سیاسی انتشار اور سول نافرمانی مزید معاشی ابتری کا باعث بنے گی

سیاسی انتشار اور سول نافرمانی مزید معاشی ابتری کا باعث بنے گی
سیاسی انتشار اور سول نافرمانی مزید معاشی ابتری کا باعث بنے گی

  

لاہور (شہزاد چودھری سے) یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چیئرمین اور یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو میاں ایم اے شاہد نے کہا ہے کہ ملک کسی صورت بھی کسی بڑے سیاسی انتشار اور ماورائے آئین اقدام کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہماری بہادر مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں ایسے وقت میں قومی ہم آہنگی اور باہمی یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔ وہ گزشتہ روز روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لئے سیاسی استحکام از حد ضروری ہے۔ ملک سے غربت، جہالت، پسماندگی دور کرنے اور تعلیم عام کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ملک معاشی طور پر ترقی کرے۔ میاں ایم اے شاہد نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک ملک کی معاشی صورت حال کے لئے اچھی نہیں، لہٰذا اس طرح کے اقدامات سے گریز ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی اختلافات کو قومی مفادات پر ترجیح نہ دی جائے اور تمام اختلافی امور کو باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، نہ کہ طاقت کے زور پر۔ انہوں نے حکومت ِ پاکستان اور دیگر فریقین سے پُرزور اپیل کی کہ وہ وسیع تر ملکی مفاد کے لئے اپنے تمام مسائل کو آپس میں بیٹھ کر حل کریں اور اپنی تمام تر توانائیاں ملکی ترقی اور عوامی بہبود کے لئے استعمال کریں۔

 انہوں نے کہا کہ ملک کے کاروباری ادارے اپنے ملک کے ساتھ وفادار ہیں اور وہ اپنی وفاداری اس ملک و قوم کے ساتھ نبھاتے رہیں گے۔

مزید :

کامرس -