آبی ذخائر سے پانی کا اخراج دو لاکھ دو ہزار 636 کیوسک ہو گیا

آبی ذخائر سے پانی کا اخراج دو لاکھ دو ہزار 636 کیوسک ہو گیا

  

اسلام آباد (اے پی پی) آبی ذخائر سے پانی کا اخراج دو لاکھ دو ہزار 636 کیوسک ہو گیا ہے اور گزشتہ روز پانی کی آمد دو لاکھ 45 ہزار 719 کیوسک رہی ۔ بدھ کو انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ اور منگلا ڈیم میں 1232.80 فٹ ہو گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 15 ہزار 600 کیوسک جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 23 ہزار 683 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -