ٹوکیوسٹاک ایکسچینج میں معمولی کمی
ٹوکیو (اے پی پی) ٹوکیوسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو معمولی کمی کا رجحان رہا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران ملک کے اہم نکی 225 انڈیکس0.05 فیصد یا 8.09پوائنٹس کی معمولی کمی سے 15441.70 ین کی سطح پر رہا جبکہ ٹاپکس انڈیکس0.06فیصد یا0.75 پوائنٹس کی معمولی کمی سے 1279.54 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔