برطانیہ میں دنیا کے پہلے سمارٹ فون کی 20 ویں سالگرہ منائی گئی

برطانیہ میں دنیا کے پہلے سمارٹ فون کی 20 ویں سالگرہ منائی گئی

  

لندن (اے پی پی) برطانیہ میں دنیا کے پہلے سمارٹ فون کی 20 ویں سالگرہ منائی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے پہلے سمارٹ فون کی آئی بی ایم کا نام دیا گیا تھا جو سائمن نامی شخص کی ایجاد تھا، یہ ظاہری طور پر خوبصورت نہیں دیکھائی دیتا، یہ کالے رنگ کا مضبوط بکس نما ہے۔ اس سمارٹ فون کو 1994ءمیں عوام کیلئے مارکیٹ میں لایا گیا۔ اس میں ای میل پیغامات، فون کرنے‘ مختلف ایپ اور فیکس مشین کے ساتھ منسلک کئے جانے کی اہم خصوصیات موجود تھیں لیکن اس کی بیٹری ایک گھنٹہ میں ختم ہونے کی وجہ سے دو سال بعد ہی یہ سمارٹ فون رفتہ رفتہ بازاروں سے غائب ہوگیا۔ اس وقت اسے سمارٹ فون کی بجائے آئی بی ایم کہہ کر پکارا جاتا ہے تاہم اس سے پہلے سمارٹ فون کی برطانیہ میں پراہتمام 20 ویں سالگرہ منائی گئی ہے۔ اس فون کو اکتوبر میں برطانوی مخصوص گیلری میں ”انفارمیشن ایج“ کے ٹائٹل سے 20 دیگر مواصلاتی مواصلات کے ہمراہ نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -