دھرنوں کے باعث مال بردار گاڑیوں کے مالکان کو کروڑ روپے کا نقصان

دھرنوں کے باعث مال بردار گاڑیوں کے مالکان کو کروڑ روپے کا نقصان

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق دھر نوں اور احتجاج کے باعث مال بردار گاڑیوں کے مالکان کو کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔2 ہزار کے قریب کنٹینرز ایکسپورٹ ہونے کی بجائے اسلام آباد کی سڑکوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔اس ضمن میں گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر خالد خان نے بتایا کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف اور علامہ طاہرالقادری کے دھرنے سے ہزاروں کنٹینرز پھنس کر رہ گئے ہیں۔اس کے علاوہ سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے اٹھائے جانے والے کنٹینرز پر شپنگ لائین کو فی کنٹینر30 ہزار جرمانہ بھی ادا کرنا پڑ رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور طاہرالقادری کے دھرنے کے باعث ٹرانسپورٹ کا کاروبار شدید متاثر ہواہے، البتہ پنجاب میں پھنسے 5 ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل شروع ہوگئی ہے ۔

مزید :

کامرس -