جونئیرسکواش چیمپیئن شپ ،پاکستان نے فن لینڈ کو 2-0سے شکست دیدی

جونئیرسکواش چیمپیئن شپ ،پاکستان نے فن لینڈ کو 2-0سے شکست دیدی

  

ونڈہوک( نیٹ نیوز) ورلڈ جونیئرٹیم اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم ملائیشیا کے مدمقابل آئے گی۔نمیبیا میں جاری ورلڈ جونئیراسکواش چیمپیئن شپ کے ٹیم ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں سیکنڈ سیڈ پاکستان نی فن لینڈ کویکطرفہ مقابلے کے بعد دوصفرسے شکست دیدی۔ پاکستان کے علی بخاری اورطیب اسلم نے کوئی گیم ہارے بغیرفن لینڈ کیخلاف فتح سمیٹی۔ پہلے میچ میں ایشین جونئیرچیمپیئن طیب اسلم نے جمی ایجانن کوصرف تیس منٹ میں تین صفرسے مات دی۔ دوسرے مقابلے میں علی بخاری کوکرسٹیان روٹیانن کیخلاف فتح کیلئے جدوجہد کرنا پڑی۔ علی بخاری نے 41منٹ کے مقابلے کے بعد تین صفرسے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کوسیمی فائنل میں پہنچادیا، جہاں آج اس کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا۔

 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -