ساﺅتھ ایشین جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں آج آئینگی

ساﺅتھ ایشین جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں آج آئینگی

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) ساﺅتھ ایشین جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش، سری لنکا اور مالدیپ کی ٹیمیں آج اسلام آباد پہنچیں گی۔ بھارت کی ٹیم کل پہنچے گی جبکہ نیپال کی ٹیم کے مرد اور خواتین کھلاڑی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سہولیات) آغا امجد اﷲ نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پاکستان اور نیپال کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کی جن کو کورین کوچ یانگ یونگ جے تربیت دے رہے ہیں۔ ساﺅتھ ایشین جونیئر ٹیبل ٹینس بوائز اور گرلز 26 اگست سے 29 اگست تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جا رہی ہے۔ چیمپئن شپ کے آرگنائزر شاہد بلوچ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، مالدیپ اور سری لنکا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -