بھارتی ٹیم کے کپتان دھونی نے کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دےدیا

بھارتی ٹیم کے کپتان دھونی نے کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دےدیا

  

 نئی دہلی ( نیٹ نیوز)بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 1- 3 سے ہارنے کے بعد کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران مہندر سنگھ دھونی سے جب یہ پوچھا گیا کہ آیا وہ بطور کپتان بھارتی ٹیم کو جہاں تک لا سکتے تھے لے آئے تو انھوں نے جواب دیا ¾شاید ہاں۔انھوں نے کہاکہ آپ کو انتظار کرنا اور دیکھنا ہو گا اگر میں اتنا مضبوط ہوا یا نہیں، آپ کو انتظار کرنا ہو گا اور آپ کو خبر مل جائے گی۔دھونی کے مطابق انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے گذشتہ تین ٹیسٹ میچوں کے دوران بھارتی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی اور نہ ہی انگلینڈ کا مقابلہ کر سکی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -