جوڈوچمپئن شپ میں شرکت کےلئے 5 رکنی دستہ کل روس جائیگا

جوڈوچمپئن شپ میں شرکت کےلئے 5 رکنی دستہ کل روس جائیگا

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) عالمی جوڈو چمپئن شپ مےں شرکت کےلئے 5 رکنی قومی دستہ کل روس روانہ ہوگا ¾ ایونٹ 26 سے 31 اگست تک روس کے شہر چےلی بےسک مےں جاری رہے گا ۔ اس ضمن میں پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) شجاعت علی رانا نے کہا ہے کہ ایونٹ میں شرکت کرنے سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا امید ہے کہ کھلاڑی اس میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اولمپکس کےلئے کوالیفائی کرینگے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عالمی جوڈوچمپئن شپ ہمارے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس ایونٹ کےلئے فیڈریشن نے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ تیار کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -